25 ستمبر 2018
تازہ ترین
باربی گڑیا کی دنیا سے روبوٹ کے دور میں داخل

باربی اب گڑیا کی دنیا سے نکل کر روبوٹ کے دور میں داخل ہو گئی، نئی روبوٹ انجینئر لڑکیوں کو انجینئرنگ کی تعلیم کی جانب مائل کرے گی۔ باربی بنانے والے ادارے نے گڑیا کی تصویر جاری کی ، روبوٹ انجینئر مختلف جلد کی رنگت، سیاہ ٹرائوزر اور نیلی جیکٹ پہنے، آنکھوں پر چشمہ لگائے باربی کے درمیان ایک روبوٹ دکھائی دیتا ہے۔ روبوٹ باربی بچوں کی گیم Tynker کے تعاون سے تیار کی گئی ، گڑیا کے ساتھ چھ اسباق پر مشتمل سی ڈی بھی ہے جس میں لڑکیوں کو انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے کی جانب مائل کیا گیا ۔ گزشتہ ساٹھ برسوں میں باربی کو دو سو کیریئرز میں پیش کیا گیا ، جن میں صدر، ویڈیو گیم ڈویلپر اور خلا باز شامل ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟