16 نومبر 2018
تازہ ترین
باربی کیو چانپ بنانے کی ترکیب

اجزا

بکرے کی چانپیں۔۔۔۔ 1/2کلو

باریک کٹا ہرا دھنیا۔۔۔۔1/4گٹھی

ہلدی۔۔۔۔1چائے کا چمچ

 پسی لال مرچ۔۔۔۔1کھانے کا چمچ

ادرک لہسن کا پیسٹ ۔۔۔۔2کھانے کے چمچ

پپیتے کا پیسٹ ۔۔۔۔3کھانے کے چمچ

تیل ۔۔۔۔2-3کھانے کے چمچ

ایلمونیم ۔۔۔۔ حسب ضرورت

نمک۔۔۔۔ حسب ذائقہ

ترکیب

پہلے ایک پیالے میں 1/2کلو بکرے کی چانپوں پر 3کھانے کے چمچ پپیتے کا پیسٹ اور حسب ذاتقہ نمک لگا کر 10سے 15منٹ چھوڑ دیں۔

پھر اس میں 1کھانے کا چمچ پسی لال مرچ ، 1چائے کا چمچ ہلدی ، 1/4گٹھی باریک کٹا ہرا دھنیا ، 2کھانے کے چمچ ادرک لہسن کا پیسٹ اور 2-3کھانے کے چمچ تیل شامل کر دیں ۔

حسب ضرورت ایلمونیم کے ٹکڑوں پر ایک چانپ رکھ کر ڈھک دیں ۔

انگیٹھی میں اچھی طرح سے کوئلے دہکا کر جالی رکھیں اور چانپوں کو اس پر پھیلا دیں ۔

تھوڑی دیر بعد سائیڈ تبدیل کرتے ہیں ۔ 10سے 15منٹ بعد ایک چانپ کو کھول کر چیک کریں ۔

گل جانے کی صورت میں تمام چانپیں اتار لیں ۔ اگر کسر لگے تو 5منٹ تک مزید سینک لیں ۔  

مزےدار باربی کیو چانپ تیار ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟