13 نومبر 2018
تازہ ترین
 بابر اعوان مشیر پارلیمانی امور کے عہدے سے مستعفی

تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے مشیر پارلیمانی امور کے عہدے سے استعفی دے دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق نندی پور پاور پروجیکٹ میں نام آنے کے بعد بابر اعوان نے تحقیقات میں مدد کے لیے مثال قائم کرتے ہوئے مشیر پارلیمانی امور کے عہدے سے استعفی دے دیا، انہوں نے اپنا استعفی وزیر اعظم عمران خان کو ارسال کردیا ہے۔

اپنے ٹوئٹ میں بابر اعوان نے کہا ہے کہ نیب ریفرنس کے الزامات کوغلط ثابت کرنے کے لیے میرا بطور قانون دان عہدے پر رہنا مناسب عمل نہیں، قانون کی بالادستی کا آغاز اپنی ذات سے کررہا ہوں کیوں کہ ہمارے جلیل القدر صحابہ کرامؓ کا طریقہ کار بھی یہی ہے۔

واضح رہے کہ نندی پور پاور پراجیکٹ کی تکمیل میں تاخیر پر بابر اعوان اور پرویز اشرف کے خلاف نیب ریفرنس قائم کردیا گیا ہے، ریفرنس کے مطابق تمام ملزمان کی غفلت کی وجہ سے نندی پور پاور پراجیکٹ میں تاخیر ہوئی جس کے نتیجے میں قومی خزانے کو 27 ارب روپے کا نقصان پہنچا

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟