19 مارچ 2019
تازہ ترین
بائبل اور قرآنی آیات  ڈی این اے میں تبدیل

گرونوبل کے ایک نوجوان بائیو ہیکر آدرین  لوکاتلی نے بائبل اور قرآن کی منتخب آیات کو ڈی این اے پیٹرن میں بدلا اور  انہیں  انجکشن کے ذریعے اپنے جسم میں داخل کر لیا۔ آدرین کو ان کے انوکھے تجربے کی وجہ سے  احمق قرار دیا جا رہا ہے ۔ آدرین نے اپنے کام کا آغاز مسیحیوں اور مسلمانوں  کی مقدس کتابوں بائبل اور قرآن پاک سے آیات منتخب کرنے سے کیا۔ آدرین  کا مقصد ان آیات کو اپنے جسم میں ڈی این اے کی شکل میں محفوظ کرنا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے تمام آیات کے  حروف کو ان چار کیمیکل کے ابتدائی حروف سے بدل دیا، جن سے ڈی این اے بنتا ہے۔ آدرین نے ایک مفت آن لائن ٹول کی مدد سے نیوکلیوٹائیڈز کی معلومات کو پروٹین کی ترتیب میں بدلا اور انجکشن کے ذریعے اپنی ٹانگوں  سے جسم میں داخل کر لیا۔ اس تجربے سے آدرین بس یہ دیکھنا چاہتے تھے کہ اس سے کیا ہوتا ہے۔ آدرین نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ حالیہ تحقیق سے کسی بھی معلومات کو سٹوریج کیلئے ڈین این اے میں بدلنا آسان ہوگیا یعنی ڈیجیٹل معلومات کو ڈی این اے میں بدلا جا سکتا ہے۔ آدرین نے بتایا کہ وہ دیکھنا چاہتے تھے کہ مذہبی تحریر کو ڈی این اے میں بدل کر انسانی جسم میں داخل کیا جا سکتا ہے یا نہیں۔ اس تجربے کے نتائج بتاتے ہوئے آدرین نے بتایا کہ اس سے ان کی ٹانگ کچھ دنوں تک سوجی رہی، اس کے علاوہ اس کا کوئی اثر نہیں ہوا۔ آدرین نے بائبل سے کتاب پیدائش کی منتخب آیات اور قرآن پاک کی سورÃة رعد کی آیات کو اپنے جسم میں داخل کیا ۔ ان کے مطابق یہ اب تک دنیا میں کیا جانے والا اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ ہے۔ ماہرین نے ٹویٹر پر آدرین کو اپنے تجربات بند کرنے کا کہا ہے اور انہیں اس طرح کے تجربے کرنے پر احمق قرار دیا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟