برطانوی جریدے میں سویڈن کے ماہرین کی شائع کردہ تحقیق کے مطابق چینی طریقہ علاج آکو پنکچر ایسے بچوں جن کو پیٹ کے درد رہتا ہو کو پیٹ کے درد میں آرام پہنچاتا ہے، ماہرین نے دو تا آٹھ ہفتوں کے 150 بچوں کو شامل تحقیق کیا ان کو مسلسل دو ہفتہ آکو پنکچر کے عمل سے گزارا گیا، تحقیق سے یہ نتیجہ اخذ ہوا کہ ان بچوں کو پیٹ کے درد میں آرام ملا اور ان کا رونا بھی کم ہوا لیکن انہی ماہرین کے چند ساتھیوں نے چھوٹے بچوں کے لئے اس طریقہ علاج پر اعتراض اور تنقید کی ہے کہ یہ چھوٹے بچوں کے لئے تکلیف دہ طریقہ علاج ہے۔