25 ستمبر 2018
 آڑو کولیسٹرول  کنٹرول کرنے میں فائدہ مند

غذائی علوم کی رو سے اگر پھلوں کی بات کی جائے تو ہر موسم اور ہر رنگ کے پھل کھانا ہی صحت کے لئے بہترین نسخہ ہے۔ کیلوں میں موجود پوٹاشیم پٹھوں اور عضلات کو بہتر بناتا ہے اور خلیاتی سطح تک معدنیات اور ضروری مائعات کے بہائو کو جاری رکھتا ہے۔ پابندی سے کیلے کھانا بلڈ پریشر کو معمول پر رکھنے میں مددگار ہوتا ہے۔ کیلوں میں موجود مفید اجزا ہاضمے کو بڑھاتے ہیں اور معدے کو طاقت دیتے ہیں۔ کمزوری میں فوری طاقت کیلئے کیلے کا شیک ضرور آزمائیے۔ آڑو میں موجود وٹامن سی جسم کیلئے بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ جسم کو تقویت دے کر اسے امراض سے لڑنے کے قابل بناتا ہے۔ آڑو میں موجود فائبر کی بلند مقدار مضر صحت کولیسٹرول  ایل ڈی ایل کو قابو میں رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ بھی آڑو کے بیش بہا فوائد ہیں۔ آلو بخارے کی رنگت ہمیں اپنی جانب متوجہ کرتی ہے۔ پاکستان میں بکثرت اگنے والے آلو بخارے میں پولی فینولز اور اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں۔ ان کی تھوڑی مقدار بھی پیٹ بھرنے کا احساس دلاتی ہے اور وزن گھٹانے میں معاونت کرتی ہے۔ پیٹ اور آنتوں کو بہتر حالت میں رکھنے میں بھی آلو بخارے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان میں وٹامن کے، میگنیشیم اور پوٹاشئم کی کچھ مقدار بھی موجود ہوتی ہے۔ ایک سیب روزانہ کھانے سے ڈاکٹر یوں دور رہتا ہے کہ سیب میں ایسے تمام اجزا موجود ہیں جو آپ کو بیمار ہونے نہیں دیتے۔ سیب کھانے سے فالج کا خطرہ کم ہوتا ہے اور جسم کو مناسب مقدار میں فائبر بھی ملتا ہے۔ امریکی ماہرین غذائیات کے مطابق سیب کو چھلکے سمیت کھائیے کیونکہ چھلکوں میں چھپے اہم اجزا بھی صحت کے محافظ ہیں۔ انگور فوری طور پر توانائی فراہم کرنے والا پھل ہے۔ سرخ انگور اینٹی آکسیڈنٹس اور دیگر اہم مفید اجزا سے بھرپور ہوتے ہیں۔ اس کا باقاعدہ استعمال پھیپھڑوں اور سانس کی نالی کو صحت مند رکھتا ہے۔  


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟