16 نومبر 2018
 آواز کے ارتعاش سےدانت صاف کرنیوالا ٹوتھ برش

 ایک کمپنی نے روایتی ٹوتھ برش کو تبدیل کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اس نے آواز کے ارتعاشات سے دانت صاف کرنے والا ایک انقلابی ٹوتھ برش بنایا ، جو صرف 30 سیکنڈ میں دانتوں کو مکمل طور پر صاف کرتا ہے۔ کک سٹارٹر پر یہ ایجاد لوگوں کی طرف سے مالی مدد کی منتظر ہے جسے چیز ٹوتھ برش کا نام دیا گیا ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایما برش اور یونیکو نامی ایسے ہی ٹوتھ برشوں کو عوام نے رقم دے کر کامیاب کرایا تھا لیکن صارفین نے اس پر مایوسی کا اظہار کیا تھا۔ یہ ایک بتیسی نما ٹوتھ برش ہے جسے استعمال کرنا بہت آسان ہے اور ڈیزائن دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ شاید یہ عین توقعات کے مطابق کام کر سکے گا۔ مائوتھ پیس ٹوتھ برش بتیسی کی طرح ہے اور اس میں موجود برش کے ریشے کچھ اس طرح ڈیزائن کئے گئے ہیں کہ جو تمام 28 دانتوں سے مس ہوجاتے ہیں۔ ٹوتھ برش کو دو مختلف سائز میں تیار کیا گیا ۔ چیز میں موٹر لگی ہے جو آواز کے ساتھ ارتعاشات پیدا کرتی ہے۔ برش کے ریشے غیر معمولی رفتار پر ایک منٹ میں 25 ہزار مرتبہ دانتوں سے رگڑتے ہیں ۔ ٹوتھ پیسٹ کو بہترین انداز میں جھاگ میں تبدیل کرتے ہیں اور دانتوں کے درمیان کا میل بالکل صاف ہوجاتا ہے۔ چیز کو کسی بھی ٹوتھ پیسٹ کے ساتھ ایک مرتبہ چارج کرکے 10 دن تک استعمال کیا جاسکتا ہے اور اس کے ساتھ ایک وائرلیس چارجر پلیٹ فارم بھی فروخت کیا جائے گا۔ اس کی تعارفی قیمت پاکستانی 7 سے 9 ہزار روپے رکھی گئی  اور اس کی باقاعدہ فروخت اس سال ستمبر میں شروع ہوگی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟