آواز کی لہروں سے کینسر کی شناخت

کینسر کی تشخیص کے لئے خون کے نمونوں پر مبنی مائع بائیوپسی کا طریقہ ایجاد، اب آواز کی لہروں سے کینسر کی شناخت کی جائے گی۔ ڈیوک یونیورسٹی، ایم آئی ٹی اور سنگاپور کی ننیانگ یونیورسٹی کے ماہرین نے مل کر ایک آلہ بنایا ، جو آواز کے ذریعے کینسر کے ذرات کو خون سے الگ کرکے بہ آسانی شناخت کر سکتا ہے۔ خون کو ایک باریک نالی سے گزار کر اور اس پر ایک خاص سمت سے آواز کی لہریں پھینک کر کینسر والے بڑے اور سخت خلیات کو خون کی سطح پر لایا جا سکتا ہے۔ اس عمل میں کینسر کا خلیہ تباہ نہیں ہوتا اور اسے آسانی سے بعد میں بہت تفصیل سے دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ کس قسم کا کینسر ہے۔  ماہرین نے اس آلے کی ایجاد کو ایک بڑی پیشرفت قرار دیا ۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟