21 ستمبر 2018
تازہ ترین
آن لائن خرید و فروخت میں کئی گنا اضافہ

پرائس واٹر کوپر کی جانب سے گلوبل کنزیومر انسائٹ سروے برائےسال 2018 میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دنیا بھر میں ہونے والی ریٹیل فروخت کا 10 فیصد حصہ انٹرنیٹ کے ذریعے ہونے والی خریداری پر مشتمل ہے۔اس حوالے سے مارکیٹ پرریسرچ کرنے والی کمپنی کی جانب سے لگائے گئے تخمینے کے مطابق سال 2017 میں دنیا بھرمیں ای-کامرس کے ذریعے ہونے والی فروخت 23 کھرب ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی جو سال 2016 کے مقابلے میں 24.8 فیصد زائد تھی۔  میڈیا رپورٹ کے  مطابق پاکستان میں جنوری تا مارچ گھروں سے کی جانے والی آن لائن خریداری 4.4 ارب روپے رہی، اس بڑھتے ہوئے رجحان کی تصدیق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار سے بھی ہوئی ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2018 کے دوسرے سہہ ماہی کے دوران آن لائن فروخت کنندگان کی تعداد 905 تھی جو تیسری سہہ ماہی میں اضافے کے بعد 1 ہزار 23 ہوگئی تھی۔ا س حوالے سے مرکزی بینک کا کہنا تھا کہ آمدنیوں میں اضافہ، مواصلاتی رابطوں کی بہتری، انٹرنیٹ تک رسائی اور آن لائن بینکنگ، پاکستان میں ای-کامرس صارفین کی تعداد میں اضافے کا بڑا سبب ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟