27 مئی 2018
تازہ ترین
آن لائن خریداری، 8.282بلین کے بل موصول

 آن لائن خریداری نظام کے تحت 8.282 بلین روپے کے بل موصول ہوئے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف کو ایک اجلاس میں بتایا گیا کہ آن لائن خریداری نظام کے تحت 8.282 بلین مالیت کے 77,385 بل وصول کئے گئے۔ اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ پی آئی ٹی بی کا تیار کردہ نظام محکموں کو پبلک سیکٹر میں عام طور پر 82,000 مختلف اشیا میں سے خریداری کی درخواستوں کے عمل کی اجازت دیتا ہے۔ یہ منصوبہ دراصل حکومت کی ثبوت پر مشتمل خریداری اصلاحات کا حصہ ہے۔ یہ نظام ادائیگی کے عمل کو بہتر بنانے اور چوری کے عمل کو روکنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس نظام سے مختلف دفاتر اور اضلاع میں خریداری کے عمل میں فرق تلاش کرنے میں مدد ملی ہے۔ بعض صورتوں میں ایک ہی قسم کی اشیا کی خریداری پر 70 فیصد فرق پایا گیا ۔ فی الحال یہ نظام چار محکموں زراعت، کمیونیکیشن اینڈ ورکس ، صحت اور ہائر ایجوکیشن میں استعمال میں لایا گیا ۔ پنجاب پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی اس نظام کو دوسرے محکموں تک وسیع کرنے کیلئے کام کر رہی ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان کے بعد ان کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے؟