24 مئی 2019
تازہ ترین
آنکھوں کی حفاظت کیلئے وٹامن ای اہم

آنکھوں کی حفاظت کیلئے وٹامن ای اہم

 آنکھوں کی صحت اور حفاظت اچھی بصارت کے لئے بے حد ضروری ہے اور ذرا سی بے احتیاطی بصارت میں کمی یا بصارت کے ختم ہو جانے کا سبب بن سکتی ہے ۔ آنکھوں کا باقاعدگی سے چیک اپ ہونا اور بصارت ٹیسٹ کروانا ضروری ہے کیونکہ عام طور پر آنکھوں کے مسائل  درد یا تکلیف کا سبب نہیں بنتے، لہٰذا کسی بھی قسم کے مسئلے کی فوری تشخیص نہیں ہو پاتی ۔ جسم کے تمام اعضا  کی بہتر کارکردگی کے لئے بہت سے وٹامن اور منرلز ضروری ہیں، تاہم جب آنکھوں کی بات ہو تو وٹامن ای سب سے زیادہ اہم قرار دیا جاتا ہے ۔  ہالینڈ اور بیرٹ کے مطابق وٹامن ای مدافعاتی نظام کو مضبوط بنانے اور آنکھوں اور جلد کو صحت فراہم کرنے کے لئے ضروری ہے ۔ سات سال پر مشتمل ایک طویل تحقیق کے مطابق 3640 افراد  جو میکیولر ڈی جینریشن کا شکار تھے ، کو وٹامن ای سپلیمنٹس کچھ دیگر سپلیمنٹس کے ساتھ شامل کرکے روزانہ کی بنیاد پر دیئے گئے تو ان میں اس بیماری کے ایڈوانس سٹیج تک بڑھنے کا خطرہ 25 فیصد تک کم ہوگیا ۔  کچھ دیگر تحقیقات یہ بات بھی ثابت کرتی ہیں کہ وٹامن ای موتیا کی بیماری کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے ۔ غذائی ماہرین روزانہ کی بنیاد پر تین سے چار ملی گرام وٹامن ای لینے کا مشورہ دیتے ہیں ۔  وٹامن ای کے علاوہ وٹامن ڈی اور زنک وہ عناصر ہیں جنہیں آنکھوں کی صحت کے لئے ضروری سمجھا جاتا ہے ۔ وٹامن ڈی نظر کو تیز کرتا ہے اور ریٹینا پر ورم کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ زنک میکیولر ڈی جنریشن سے بچائو کے لئے ضروری ہے ۔ یہ وٹامن اے کو ریٹینول سے ریٹینل میں تبدیل ہونے میں بھی مدد دیتا ہے جو نائٹ بلائنڈنس سے بچائو میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ یہ دیگر غذائی اجزا کو جسم میں جذب کرنے اور خلیات کو ٹوٹ پھوٹ  اور سو جن سے بچانے میں بھی مدد دیتا ہے ۔ غذائی ماہرین کے مطابق روزانہ سات سے نو ملی گرام زنک کا خوراک میں شامل ہونا ضروری ہے ۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟