26 ستمبر 2018
تازہ ترین
آنکھوں اور جلد کو دیدہ زیب کیسے بنائیں؟

خواتین اپنی جلد کے ساتھ ساتھ آنکھوں کو دیدہ زیب اور روشن بنانے کےلئے کئی جتن کرتی ہیں۔ ماہرین غذائیات کے مطابق ایسی غذائیں موجود ہیں جو آنکھوں کو حسین اور ہونٹوں کو ترو تازہ اور دیدہ زیب بناتی ہیں۔ کھٹا میٹھا اور خوش ذائقہ پھل کیوی اب پاکستان میں بھی دستیاب ہے۔ اس پھل میں وٹامن سی، کولاجِن، اومیگا تھری فیٹی ایسڈز اور کئی طرح کے امائنو ایسڈز پائے جاتے ہیں۔ یہ سب مل کر جلد کو دھوپ کی تمازت اور جھلسنے سے بچاتے ہیں۔ اس کے علاوہ جلد کی خشکی دور کرنے میں بھی کیوی ایک لاجواب پھل ہے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کیوی پھل کھانے کے ساتھ ساتھ اس کی قاشوں کو آنکھوں کی تازگی کےلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔  آنکھوں کے گرد حلقے دور کرنے کےلئے کیوی کے قتلے عین اسی طرح گول دائروں میں کاٹ لیجئے جس طرح کھیرے کی ٹکڑے کاٹے جاتے ہیں۔ اس کے بعد 5 سے 10 منٹ تک انہیں آنکھوں پر رکھیں اور اس کے بعد سادہ پانی سے چہرہ دھو لیجئے۔ صرف چند دنوں میں آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے جادوئی انداز میں غائب ہوجائیں گے۔ کدو کے بیج ایک اہم دھات زنک سے مالامال ہوتے ہیں۔ ان میں کئی اہم امائنو ایسڈز کے علاوہ سیروٹونِن نامی ہارمون بھی پایا جاتا ہے۔ زِنک چہرے اور جلد کو جوان اور تازہ رکھنے، کیل مہاسوں کو بھگانے اور انفیکشنز سے دور رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ کدو کے بیج کھانے سے ہونٹ گلابی اور نمی سے بھرپور دکھائی دیتے ہیں۔ ہلدی پاک و ہند میں ہزاروں برس سے دیسی میک اپ کے طور پر استعمال ہورہی ہے۔ جلد کےلئے ہلدی ایک بہترین ٹانک ہے اورکھانوں میں اس کا باقاعدہ استعمال چہرے پر بھی نکھار کی وجہ بنتا ہے۔  کچے دودھ میں نصف چمچہ ہلدی ملاکر اسے اپنے ہونٹوں اور چہرے پر لگائیے۔ 10 منٹ بعد چہرہ دھولیجیے تاکہ ہلدی دودھ سمیت جذب ہوجائے۔ آپ نوٹ کریں گی کہ چہرہ اور ہونٹ دونوں کی رنگت اور ملائمت پر فرق پڑا ہے۔ ہلدی کا استعمال جھائیوں کو دور کرتا ہے اور جلد کو تروتازہ بناتا ہے۔  


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟