08 اپریل 2020
تازہ ترین
آندھرا پردیش ، ٹرین پٹڑی سے اترنے سے 32افراد ہلاک ، 100سے زائد زخمی

آندھرا پردیش ، ٹرین پٹڑی سے اترنے سے 32افراد ہلاک ، 100سے زائد زخمی

 بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ٹرین کی متعدد بوگیاں پٹڑی سے اترنے سے 32 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیرا کھنڈ ایکسپریس ٹرین جگدل پور سے بھوبنیشور جارہی تھی کہ وجے نگر میں کنیرو اسٹیشن کے قریب  حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے میں انجن کے علاوہ 2 سلیپرکوچز اور 1 اے سی کوچ سمیت 9 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں کم از کم 32 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی  امدادی ٹیمیں اور متعلقہ حکام جائے وقوع پر پہنچ گئے اور لاشوں اور 100 سے زائد زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا جن میں سے بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک اور بہت سے افراد تاحال ملبے تلے پھنسے ہونے کے باعث امدادی کارکنوں نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ آندھرا پردیش کے وزیر اعلی چندر بابو نائیڈو کا کہنا ہے کہ صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کا حکم بھی دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت میں ایک دن میں تقریباً 2 کروڑ 30 لاکھ افراد ٹرین کے ذریعے سفر کرتے ہیں اور ریلوے کے پرانے نظام، گاڑیوں اور پٹڑیوں کی زبوں حالی کے باعث یہاں اکثر حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟