17 نومبر 2018
 آم کے ذیابیطس کے مریضوں پر اثرات

ویب ڈیسک پھلوں کا بادشاہ عام تو سب کو پسند ہے لیکن ذیابیطس کے مریضوں کے لئے اس مزیدار پھل کو کھانا محفوظ ہے یا نہیں؟ یہ جانا بھی بہت ضروری ہے۔ پھلوں کا بادشاہ آم صحت کے لئے متعدد فوائد کا حامل ہے۔ فائبر سے بھرپور ہونے کے باعث نظام ہاضمہ کے لئے فائدہ مند ہے، اس سے جسم کو وٹامن سی ملتا ہے جو کہ جسمانی دفاعی نظام کو مضبوط بناتا ہے۔ اب سوال آتا ہے کہ کیا ذیابیطس کے مریضوں کے لئے بھی آم اتنا ہی فائدہ مند ہے جتنا عام افراد کے لئے تو اس کا جواب طبی ماہرین ان الفاظ میں دیتے ہیں کہ ذیابیطس کے مریضوں کو اپنا بلڈ گلوکوز لیول کنٹرول میں رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ان کی غذا ایسی ہونی چاہئے جو اس لیول کو کنٹرول میں رکھ سکے۔ آسان الفاظ میں ماہرین صحت نے کہا  ہے کہ ذیابیطس کے شکار افراد آم کھا سکتے ہیں لیکن روزانہ آم کا صرف ایک سلائس کھائیں اور مینگو شیک سے گریز کریں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟