17 نومبر 2018
تازہ ترین
آلو سے بنی اشیا  ہائی بلڈ پریشر میں اضافہ کا باعث

آلو کھانے کے شوقین افراد ہوشیار ہو جائیں کیونکہ آلو سے بنی اشیا ہائی بلڈ پریشر کے خطرے میں اضافہ کر سکتی ہیں۔ تحقیق کے مطابق ہفتے میں چار یا اس سے زیادہ مرتبہ آلو کو بطور خوراک استعمال کرنے سے ہائی بلڈ پریشر کے امکان 11 فیصد بڑھ جاتے ہیں ، جبکہ فرنچ فرائز کھانے سے اس مرض کے امکان اور زیادہ یعنی 17 فیصد بڑھ جاتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق آلو چونکہ تیزی سے توانائی میں اضافہ کرتا ہے اس لئے یہ ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ پیدا کرتا ہے۔  صرف یہی نہیں بلکہ بلڈ پریشر کی وجہ سے ذہنی دبائو میں اضافہ اور خلیوں کی کارکردگی میں کمی بھی واقع ہوسکتی ہے۔ تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ آلو کی جگہ کچی سبزیاں کھانے سے ہائی بلڈ پریشر کا امکان 7 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔ ابلے اور کچے دونوں طرح کے آلو پر تحقیق کی گئی جس میں یہ بات معلوم ہوئی کہ صرف کرسپس میں ہائی بلڈ  پرشر کا سبب نہیں پایا گیا، جنہیں عموماً ہمارے چپس کہتے ہیں۔ اس سے قبل کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق وہ خواتین جو اپنی غذا میں آلو کا زیادہ استعمال کرتی ہیں ان میں حمل کے دوران ذیابیطس کا خطرہ 50 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ البتہ دالیں اور سبزیاں استعمال کرنے سے اس خطرے میں 9 سے 12 فیصد کمی ہوجاتی ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟