25 جون 2019
تازہ ترین
آلائچی سے گلے کی تمام تکالیف کا علاج

آلائچی سے گلے کی تمام تکالیف کا علاج

سینے کی جکڑن، گلے کی سوزش اور خشک کھانسی آج کل بہت زیادہ پھیلی ہوئی ہے جس کی شکایت اکثر لوگ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔  بظاہر یہ عام ہونے والی بیماریاں ہیں لیکن ان کے ہوتے ہی مشکلات کی ایک لائن لگ جاتی ہے جن میں کھانا نہ کھانے کا دل چاہنا، منہ کا ذائقہ تبدیل ہوجانا، بے آرامی اور گلے میں درد ہونا وغیرہ شامل ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق ان تمام تکالیف کا علاج گھر کے چکن میں موجود چیزوں سے با آسانی کیا جاسکتا ہے اور آلائچی ان میں سے ایک ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق آلائچی کو چبانے سے اس میں سے تیل نکلتا ہے جو کہ نظام انہضام کے لئے بے حد مفید ہے۔ یہ گلے کی تکلیف، کانسی اور سردی جیسی بیماریوں سے بھی نجات دلاتی ہے۔ ایک چھوٹی سی سبز آلائچی میں چند ایسے غذائی اجزا موجود ہیں جو انسانی صحت کو تندرست اور توانا رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ کھانسی سے نجات پانے کے لئے ایک چٹکی آلائچی پائوڈر، ایک چٹکی نمک، ایک چائے کا چمچہ گھی اور آدھا چائے کا چمچہ خالص شہد لیں اور ان تمام اشیا کو مکس کر کے کھا لینے سے کھانسی میں سو فیصد آرام آئے گا۔ خشک کھانسی کو دور کرنے کے لئے سبز آلائچی اور لونگ کو ملا کر کھا لینے سے کھانسی ختم ہوجائے گی۔ کھانسی کے ساتھ ہی سینے کی جکڑن کے آرام کے لئے الائچی اور مصری 1 اور3 کے تناسب سے لیں اس کے بعد دونوں اشیا کو اچھی طرح پیس لیں، پھر دن میں تین مرتبہ اس پائوڈرکو (ایک چائے کا چمچہ) ایک گلاس پانی کے ساتھ کھا لینے سے موثر نتائج سامنے آئیں گے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟