24 ستمبر 2018
تازہ ترین
آف شور کمپنیاں خریدار کا نام ظاہر کرنے کی پابند

برطانوی حکومت عالمی سطح پراپنی ساکھ بحال کرنے کیلئے قانون متعارف کرانے جارہی ہے جس کے تحت آف شورکمپنیاں برطانوی اراضی رکھنے والوں سے متعلق حقائق پیش کرنے کی پابند ہونگی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق رجسٹریشن اوورسیز بل عوامی مشاورت کیلئے پیش کیا گیاہے جس کی حتمی تاریخ17 ستمبر ہے، نئے قانون کی خلاف ورزی کرنیوالے کو5سال قیدیابھاری جرمانہ ہوگا،کارپوریٹ رجسٹری میں مالک کا نام عیاں ہوگاجس کے باعث سیکیورٹی ادارے منی لانڈرنگ کیخلاف مثبت اقدامات اٹھاسکیں گے۔ مجوزہ بل ملکی حدودوقیودسے مبراہوگااورآف شورکمپنیوں کے ذریعے برطانوی اراضی خریدنے والے پاکستانی بھی مالکانہ حقوق ثابت کرنیکے پابند ہونگے۔بل میں ان افرادکیخلاف سخت سزائیں تجویزکی گئی ہیں جورجسٹریشن میں دھوکہ دہی کے مرتکب ہونگے ،اس کے علاوہ مالکانہ حقوق ظاہر کیے بغیربیرون ملک اثاثوں کی فروخت یالیزنگ کرنیوالوں کو5برس تک قیدہو سکتی ہے جبکہ جرم ثابت ہونے پرکیس کی نوعیت کے اعتبار سے جرمانہ ہوگا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟