14 نومبر 2018
تازہ ترین
آفریدی کا سیاستدانوں کو اہم مشورہ

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور آل رائونڈر شاہد خان آفریدی انتخابات کی تیاری میں مصروف تمام سیاستدانوں کو ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گیا ۔ شاہد آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ تمام سیاسی جماعتوں سے درخواست ہے کہ جتنی بیان بازی، شعلہ بیانی، برائی اور الزام تراشی کرنی ہے یہ الیکشن کے دن تک کر لی جائے، تاکہ الیکشن کے بعد عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے جا سکیں، جس سے ملک و قوم کی ترقی ممکن ہو سکے، شکریہ ۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟