15 نومبر 2018
تازہ ترین
آفریدی زیادہ آمدنی کے معاملے میں دنیا کے ٹاپ کرکٹرز میں شامل

ایک خلیجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق انھوں نے رواں برس 6.4 ملین ڈالر کمائے، جس میں سے 4 ملین ڈالرمختلف اشتہاری معاہدوں سے حاصل ہوئے، سب سے زیادہ کمائی کے معاملے میں بھارت کے مہندرا سنگھ دھونی ٹاپ پر ہیں، ان کی صرف سیلری 5.7 ملین ڈالر ہے جبکہ اشتہارات سے انھوں نے 23 ملین ڈالر کمائے، ویرات کوہلی مجموعی طور پر 24.9 ملین ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، 7.5ملین ڈالر کمانے والے کرس گیل فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔بھارت کے سابق اوپنر وریندرسہواگ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے باوجود رواں برس اشتہاری معاہدوں سے 5.8 ملین ڈالر کما چکے ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟