21 ستمبر 2018
تازہ ترین
 منی لا نڈرنگ کیس،زرداری کا آج سپریم  کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ

 سابق صدر و پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف  زرداری آج سپریم کورٹ میں پیش ہوںگے ۔   ذرائع کے  مطابق آصف زرداری نے سپریم کورٹ میں پیشی کا فیصلہ قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد کیا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور فریال تالپور آج سپریم کورٹ میں وکلا ٹیم کے ساتھ پیش ہوں گے ،  ان کی وکلا ٹیم میں فاروق نائیک اور اعتزاز احسن شامل ہیں نیئر بخاری، سردار لطیف کھوسہ، فرحت اللہ بابر بھی ساتھ ہوں گے، واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے آصف زرداری اور فریال تالپور کو منی لانڈرنگ کیس میں طلب کر رکھا ہے ۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟