20 نومبر 2018
تازہ ترین
آسٹریلیا کو ملک نہ ماننے پر پروفیسر عہدے سے فارغ

امریکی پروفیسر کو آسٹریلیا کو ملک نہ ماننے پر عہدے سے فارغ کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق  امریکی نیو ہمپشائر یونیورسٹی کے  پروفیسر نے 27 سالہ طالبہ لدائو  کو صرف اسلیے کوئی نمبر نہ دیئے کہ اس نے اپنی اسائنمنٹ میں آسٹریلیا کو ملک لکھا تھا ۔ جبکہ پروفیسر کا کہناہے کہ آسٹریلیا ملک نہیں بلکہ براعظم ہے لدائو کا کہناہے کہ مجھے پروفیسر نے امریکی سوشل نارمز کا کسی دوسرے ملک سے موازنہ کرنے کے لیے کہا تھا ، میں اس ضمن میں آسٹریلیا کو ملک کی حیثیت سے چنا۔ مگر پروفیسر نے مجھے اس اسائنمنٹ میں زیرو مارکس دیئے ۔ ہمپشائر یونیورسٹی حکام نے یہ موقف اختیار کرتے ہوئے کہ  آسٹریلیا ملک بھی ہے اور براعظم بھی ،  پروفیسر کو عہدے سے ہٹا دیا ہے ۔ 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟