08 دسمبر 2019
تازہ ترین
آسٹریلیا میں مسافر طیارہ شاپنگ سینٹر پرگر کر تباہ، 5 افراد ہلاک

آسٹریلیا میں مسافر طیارہ شاپنگ سینٹر پرگر کر تباہ، 5 افراد ہلاک

آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں چھوٹا مسافر طیارہ شاپنگ سینٹر پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 5 مسافر ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے شہر میلبورون میں چھوٹا مسافر طیارہ شاپنگ سینٹر پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 5 افراد ہلاک ہوگئے، واقعہ کے بعد شاپنگ سینٹر کی عمارت میں بھی آگ لگ گئی تاہم امدادی اہلکاروں نے کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔آسٹریلوی حکام کے مطابق میلبورن کے اسنڈون ایئرپورٹ سے اڑتے ہی طیارے میں فنی خرابی پیدا ہو گئی جس کے بعد طیارہ ایئرپورٹ کے قریب شاپنگ سنٹر پر گر گیا ۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟