20 ستمبر 2019
تازہ ترین
 آسام میں  بھی سبز ہلالی پرچم سربلند

آسام میں  بھی سبز ہلالی پرچم سربلند

نجی ٹی وی کی رپورٹ  کے مطابق  بھارتی ریاست  آسام کے علاقے دبرو گڑھ میں جاری  علیحدگی کی تحریک سے تعلق رکھنے والے 2 نوجوانوں نے گزشتہ دنوں  پاکستانی جھنڈا لہرا دیا۔  نجی ٹی وی کے مطابق بھارت کی کئی ریاستوں میں آزادی کی تحریکیں بڑے زور شور سے جاری ہیں۔ ریاست آسام بھی ہے جہاں ہندوستان سے علیحدگی کے لئے کئی تنظمیں کام کررہی ہیں اور مقامی آبادی کو بھارت کے ظلم و جبر سے نجات دلانا چاہتی  ہیں۔ ریاستی حکومت کے لئے صورت حال اُس وقت پریشانی کا باعث بن گئی جب آسام کے علاقے دبرو گڑھ میں پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ علیحدگی پسند پاکستان کا جھنڈا لہرا کر حالات خراب کرنا چاہتے ہیں جب کہ اس حوالے سے 2 افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔    


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟