ورلڈالیون نے پاکستان کو7وکٹوں سے شکست دیکر سیریزبرابر کردی

قذافی اسٹیڈیم میں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ورلڈ الیون کی جانب سے 175 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اننگ کا آغاز ہاشم آملہ اور تمیم اقبال نے پر اعتماد انداز میں کیا اور ٹیم کے لیے 47 رنز کی شراکت بنائی۔

ورلڈ الیون کے اوپنر تمیم اقبال 19 گیندوں پر 23 رنز بنا کر سہیل خان کی گیند پر شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ٹم پین 10 رنز بناکر عماد وسیم کا شکار بنے جب کہ ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی 20 رنز پر محمد نواز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ہاشم آملہ نے  5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 72 رنز کی شاندار اننگ کھیلی  جب کہ تھیسارا پریرا کی دھواں دار بیٹنگ کی اور 5 چھکوں کی مدد سے 19 گیندوں پر 47 رنز بنائے۔دونوں کھلاڑیوں نے چوتھی وکٹ پر 69 رنز کی پارٹنر شب قائم کی جس نے ورلڈ الیون کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔پاکستان کی جانب سے عماد وسیم، سہیل خان اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کی جانب سے اننگ کا آغاز جارح مزاج بلے باز فخر زمان اور احمد شہزاد نے محتاط انداز میں کیا تاہم  41 کے مجموعی اسکور پر فخر زمان 21 رنز بناکر سیموئل بدری کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔سلامی بلے باز احمد شہزاد 43 رنز بناکر عمران طاہر کی گیند پر ملر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔بابر اعظم نے ایک بار پھر عمدہ کھیل پیش کیا اور 38 گیندوں پر 45 رنز بناکر ڈیوڈ ملر کو کیچ دے بیٹھے۔پاکستان کی چوتھی وکٹ 19 ویں اوورز میں 156 کے مجموعی رنز پر گری اور عماد وسیم 15 رنز بناکر تھیسارا پریرا کا شکار بنے جب کہ قومی ٹیم کے کپتان کھاتے کھولے بغیر ہی اسی اوور میں بولڈ ہوئے۔شعیب ملک نے ایک بار پھر دھواں دھار بیٹنگ کی اور 23 گیندوں پر 3 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 39 رنز بناکر کٹنگ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے اور اپنی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی میں سے سے زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔پاکستانی ٹیم 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی جب کہ ورلڈ الیون کی جانب سے سیموئل بدری، تھیسارا پریرا نے 2،2 اور عمران طاہر، کٹنگ نے ایک ایک کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔


عوامی سروے

سوال: آپ کے خیال میں کونسی سیاسی یا مذہبی جماعت صحیح معنوں میں نظریہ پاکستان کی محافظ اور عوامی فلاح و بہبود میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے؟