آزادی کپ ، آئی سی سی نے پاکستان کو 12 کروڑ روپے دے دیئے

آئی سی سی نے آزادی کپ میں مدد کیلئے پی سی بی کو 12 کروڑ روپے سے زائد کی رقم دے دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے پاکستان کو آزادی کپ کے انعقاد میں سپورٹ کر نے کے لئے 12 کروڑ روپے دیئے۔ یہ رقم پی سی بی کی جانب سے عالمی سکیورٹی ادارے کو دی جائے گی جسے اس موقع پر ہائر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک میں عالمی کرکٹ کے نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان 2016 سے آئی سی سی سے مطالبہ کر رہا تھا کہ اس کیلئے ایک فنڈ مختص کیا جائے تا کہ نقصانات کا ازالہ ہوسکے، تاہم آئی سی سی نے کسی قسم کا فنڈ بنانے سے انکار کیا تھا۔ اس کے ساتھ ادارے نے اس بات کا بھی عندیہ دیا تھا کہ وہ مختلف مواقعوں پر کسی نہ کسی مد میں پاکستان کی مدد کریگا۔ ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی سکیورٹی ٹیم نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان لانے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

 


عوامی سروے

سوال: متحدہ اورپی ایس پی کےاتحاد سے سندھ میں پی پی پی کی سیاست پرکیااثرات مرتب ہوتے؟