آرمی چیف کا ڈیمز فند کیلئے ایک ارب 59 لاکھ کا چیک  پیش

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار سے ملاقات کرکے انہیں ڈیمز فنڈ کے لیے  ایک ارب 59 لاکھ سے زائد کی رقم کا چیک پیش کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار سے سپریم کورٹ میں ملاقات کی جس میں انہوں نے ڈیمز فنڈ کے لیے ایک ارب روپے سے زائد کی رقم کا چیک پیش کیا، اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ قوم کی تعمیر و ترقی میں پاک فوج اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔آرمی چیف  نے چیف جسٹس کو ایک خط بھی دیا جس میں پاک فوج کی جانب سے ڈیمز فنڈ کے لیے جمع کی گئی رقم  کی تفصیلات شامل ہیں۔خط کے متن میں کہا گیا کہ مجموعی طور پر ایک ارب 59 لاکھ روپے سے زائد کی رقم جمع کرکے سپریم کورٹ ڈیمز فنڈ میں جمع کرائی جارہی ہے، آرمی افسران نے اپنی 2 دن کی تنخواہ جب کہ جونیئر کمیشنڈ افسران اور اہلکاروں کی جانب سے ایک دن کی تنخواہ ڈیمز فنڈ میں دی گئی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟