08 اپریل 2020
تازہ ترین
آرمی چیف کا دورہ پارا چنار ایجنسی ہیڈ کوارٹرز، زخمیوں کی عیادت

آرمی چیف کا دورہ پارا چنار ایجنسی ہیڈ کوارٹرز، زخمیوں کی عیادت

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پارا چنار ایجنسی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور وہاں پر گزشتہ روز دھماکے میں ہونیوالے زخمیوں کی عیادت کی جبکہ زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ۔ اتوار کے روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پارا چنار ایجنسی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جس میں انہوں نے پارا چنار دھماکے میں زخمی ہونیوالے افراد کی خیریت دریافت کی اور وہاں پر موجود پیرا میڈیکل عملے کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی علاج و معالجہ فراہم کیا جائے جبکہ جنرل قمر جاوید باوجوہ نے پارا چنار دھماکے کے جائے وقوعہ کا بھی دورہ کیا ۔ آرمی چیف کی آمد پر قبائلی علاقے پارا چنار کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے  ۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟