22 نومبر 2018
تازہ ترین
آذربائیجان ،زمین کے خون سے غسل

آذربائیجان دنیا کا وہ ملک ہے جہاں1847 میں پہلی مرتبہ خام تیل نکالاگیا تھا، یہاں سے نکلنے والا خام تیل بہت گاڑا ہوتا ہے جسے مقامی لوگ زمین کا گاڑھا خون کہتے ہیں۔ اسی وجہ سے اس کا بہت ہی دلچسپ اور حیرت انگیز استعمال یہ ہے کہ وہاں کے لوگ ہوٹلوں میں نہانے کیلئے خام تیل کا استعمال کرتے ہیں ۔رپورٹس کے مطابق آذربائیجان کے رہائشیوں نے کہا ہے  کہ وہ عرصہ دراز سے خام تیل کا استعمال نہانے کیلئے کر رہے ہیں ان کے خیال میں اس تیل سے نہانے کے بے شمار فوائد ہیں اور سب سے بڑھ کر یہ انسانی جسم کو صحت مند اور تندرست رکھتا ہے۔ آذربائیجان میں اسی حوالے سے ایک ہوٹل تعمیر کیا گیا ہے جس کا نام اس تیل کے نام پر رکھا گیا، نفتالن نامی یہ ہوٹل 1926 میں بنایاگیا تھا، ہر سال 15 ہزار سے زائد سیاح یہاں کا رخ کرتے ہیں اور انہیں خاص خام تیل کے ساتھ غسل دیا جاتا ہے۔ غسل سے قبل تیل کو نیم گرم کیا جاتا ہے پھر اس کو باتھ ٹب میں ڈال کر اس میں نہاتے ہیں، یہاں آنیوالے سیاح اس تیل کو تھک بلڈ آف دا ارتھ یعنی   زمین کا گاڑھا خون   کہتے ہیں۔  


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟