26 ستمبر 2018
تازہ ترین
 آج ہماری موسیقی کو دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے، عائشہ عمر

، آج ہماری موسیقی کو دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے،  ہم اپنے گلو کاروں کو خوبصورت انداز میں پیش کر سکتے ہیں فلموں میں موسیقی کے شعبے کو ایک خاص اہمیت دی جانی چاہئے۔ وقت دور نہیں جب پاکستان میں بننے والی فلم موضوع اور میوزک کے ساتھ انٹر نیشنل مارکیٹ میں دیکھی جائےگی۔ انہوں نے کہا کہ ڈراموں کے معیار کو اسی طرح برقرار رکھنا چاہئے، کہانی متاثر کن ہوگی تو شائقین پسندیدگی کی سند سے ضرور نوازیں گے، ہمارے ڈراموں کی طرح فلموں میں بھی بہتری آئی ہے، ہر دوسری فلم کامیابی سے ہمکنار ہورہی ہے، کراچی میں فلموں کے بننے سلسلہ قائم رہنا چاہئے، ہمیں مل کر اپنے سینئر ز کے ساتھ کام کرنا ہوگا تاکہ جو غلطیاں ہمارے نئے ڈائریکٹر کر جاتے ہیں وہ نہ ہوسکیں، رواں سال فلم اور ڈراموں میں بے پناہ اضافہ ہورہا ہے جس سے فنکاروں کی مصروفیات میں بھی اضافہ ہو رہاہے، آج کراچی کے فنکار لاہور اور وہاں کے فنکار یہاں آکر کام کر رہے ہیں اس سے ہمارے فنکاروں میں ملنساری بڑ ھ رہی ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟