26 اپریل 2019
تازہ ترین
آج تمام مسروقہ، غیر استعمال شدہ فون بند کردیئے جائیں گے

آج تمام مسروقہ، غیر استعمال شدہ فون بند کردیئے جائیں گے

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق آج رات 12 بجے تمام مسروقہ غیر استعمال شدہ فون بند کردیئے جائیں گے۔ تمام سمگل شدہ، چوری یا چھینے گئے موبائل فونز بند کردیئے جائیں گے۔ پی ٹی اے کی ترجمان طیبہ افتخار کے مطابق وہ موبائل فون جو چوری شدہ یا چھینے گئے ہیں اور ان کی رپورٹ پی ٹی اے کو کی گئی ہے یا آج کے بعد جو موبائل فون چھینے یا چوری کیے جائیں گے، انہیں پی ٹی اے فوری بلاک کردے گا یا سراغ لگا کر استعمال کرنے والے سے موبائل فون کے اصل مالک کو واپس کرنے کو کہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پی ٹی اے نے اس سلسلے میں ایک واضح نظام وضع کرلیا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟