26 ستمبر 2018
تازہ ترین
آبی تنازعہ،  لوئرکلنئی اورپکل ڈل پاور ہائوسز پر پاکستان کے اعتراضات تسلیم

 بھارت نے لوئرکلنئی اورپکل ڈل پاور ہائوسز پر پاکستان کے اعتراضات تسلیم کر لیے ہیں اور اب پاکستانی آبی ماہرین کا 2 رکنی وفد ستمبر میں بھارت کا دورہ کرےگا۔ پاک بھارت انڈس واٹر کمیشن کے 2 روزہ باہمی مذاکرات میں پاکستان نے ٹھوس موقف پیش کیا اور لوئر کلنئی اور پکل ڈل پاور ہائوسز پر بھارتی انڈس واٹرکمیشن حکام کے سامنے اعتراضات رکھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی انڈس واٹرکمیشن کے9 رکنی وفدنے نئی دلی روانگی سے قبل اپنی متعلقہ وزارتوں سے رجوع کے بعد جوائنٹ ڈیکلیریشن پردستخط کردیے ہیں۔ ڈیکلیریشن پر دستخط تقریب میں بھارتی انڈس واٹرکمشنر پی کے سکسینا اور پاکستانی واٹر کمشنر مہر علی شاہ موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی آبی ماہرین کا 2 رکنی وفد ستمبر میں بھارت کا دورہ کرےگا جس کے دوران وہ دونوں متنازع پاور ہاوسز کا معائنہ کرے گا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟