21 نومبر 2018
تازہ ترین
آئی فون کیلئے یو ایس ڈی زیڈ فائل فارمیٹ متعارف

ایپل فون کے سافٹ ویئر آئی او ایس کے لئے پکسار اور ایپل کمپنی نے مشترکہ طور پر ایک نیا فائل فارمیٹ متعارف کرایا ہے جسے یو ایس ڈی زیڈ فائل فارمیٹ کا نام دیا گیا۔ ہم کمپیوٹر اور ٹیبلٹ پر تصاویر اور ویڈیو کے کئی فارمیٹ سے واقف ہیں تاہم موبائل فون کی آمد سے ہم آگمینٹڈ ریئلٹی کے ایک نئے تصور سے روشناس ہوئے ہیں، جو اس سے قبل خاص ہیلمٹ ڈسپلے کی بدولت ہی ممکن تھا۔ لیکن اب یو ایس ڈی زیڈ فارمیٹ والی فائلوں کو کسی بھی حقیقی ماحول کی ویڈیو میں رکھ کر اس کو تھری ڈی انداز میں دیکھنا ممکن ہوگا اور اسے بطور معیار اپنا کر لاتعداد اقسام کے آلات کے لئے استعمال کیا جاسکے گا۔ اس کا عملی مظاہرہ نیچے دی گئی ویڈیو میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ یوایس ڈی زیڈ فائلوں کی دوسری اہم بات یہ ہے کہ ان پر کلک کرکے انہیں انٹرایکٹو انداز میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ایپل اپنے نئے فون ماڈلز پر آگمینٹڈ ریئلٹی  فیچرز دکھانے کا خواہشمند ہے جس کے لئے یہ فارمیٹ بنایا گیا ۔ اس کے ذریعے آپ تھری ڈی انٹریکٹو ماڈل دوسروں کو دکھا سکیں گے یا اپنی کسی تخلیق کو حقیقی ماحول میں رکھ کر اسے پرکھنا چاہتے ہیں تو بھی یہ  مددگار ہوگا۔ تاہم یو ایس ڈی زیڈ فارمیٹ کے بہت پیچیدہ پہلو بھی ہیں کیونکہ آگمینٹڈ ریئلٹی ایک نیا اور مختلف تصور ہے اور اسے ایک سنگل فائل میں رکھا گیا ۔ اسی ایک فائل تھری ڈی اجزا ہوں گے اور اسی میں انٹرایکٹویٹی بھی موجود ہوگی۔ پھر اسے کسی بھی منظر کا حصہ بنانے کی سہولت موجود ہوگی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟