21 جولائی 2019
تازہ ترین
آئی سی سی کا ورلڈ کپ کے وارم میچز اور ٹکٹوں کا اعلان

آئی سی سی کا ورلڈ کپ کے وارم میچز اور ٹکٹوں کا اعلان

 آئی سی سی نے ورلڈکپ کے وارم میچز اور ان کی ٹکٹوں کا اعلان کر دیا، کرکٹ دیوانوں کو ایڈوانس ٹکٹس پر خصوصی رعائت بھی دی گئی ۔ کرکٹ کی عالمی تنظیم نے ورلڈکپ کے وارم اپ میچز کا شیڈول دے دیا، میگا ایونٹ سے پہلے میچز کا آغاز 24 مئی سے ہو گا، افتتاحی مقابلے میں پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، اسی روز سری لنکا اور جنوبی افریقہ بھی مدمقابل ہوں گے۔ میزبان انگلینڈ اور دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کی ٹیمیں پچیس مئی کو آمنے سامنے آئیں گی جبکہ بھارت اور نیوزی لینڈ کا بھی مقابلہ اسی روز شیڈول ہے۔ چھبیس مئی کو جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز جبکہ پاکستان اور بنگلادیش کا آمنا سامنا ہو گا۔ ستائیس مئی کو آسٹریلیا اور سری لنکا جبکہ انگلینڈ اور افغانستان کے میچز ہوں گے، وارم اپ مقابلوں کے آخری روز یعنی اٹھائیس مئی کو ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ جبکہ بنگلا دیش اور بھارت کے درمیان جوڑ پڑے گا۔ ایڈوانس میں سستی ٹکٹیں خریدی جا سکتی ہیں، زیادہ سے زیادہ قیمت پچیس پائونڈ رکھی گئی ۔ سولہ سال سے کم عمر کرکٹ دیوانے ایک پائونڈ میں میچ دیکھ سکیں گے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟