22 ستمبر 2018
تازہ ترین
آئی ایم ایف کے پاس جانا پہلی مرتبہ نہیں ہوگا، اسد عمر

 وزیر خزانہ اسد عمر  نے کہا ہے کہ اگر پاکستان آئی ایم ایف کے پاس گیا تو یہ پہلی مرتبہ نہیں ہوگا۔ سینیٹ میں اظہارخیال کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ پاکستان نے ابھی آئی ایم ایف کے پاس جانے کا فیصلہ نہیں کیا، اگر ہم آئی ایم ایف کے پاس گئے بھی تو یہ پہلی مرتبہ نہیں ہوگا، پاکستان پہلے بھی 12 مرتبہ آئی ایم ایف کے پاس جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کہنا کہ آئی ایم ایف سے پیسہ چین کا قرضہ اتارنے کے لیے لیا جا رہا ہے یہ حقائق کے برعکس ہے کیونکہ ہمارے زیادہ تر قرضے چین سے نہیں لیے گئے۔ این ایف سی ایوارڈ کے معاملے کو بد قسمتی سے ماضی میں پارلیمنٹ میں نہیں اٹھایا گیا،  ایوارڈ میں دو سال کی تاخیر ہو چکی ہے، سیکریٹری خزانہ کو ہدایت کی ہے کہ این ایف سی ایوارڈ کا عمل جلد شروع کریں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟