16 نومبر 2018
آئی ایم ایف کا تجارتی تنازعات پر انتباہ

 آئی ایم ایف  نے کہا ہے کہ امریکا اور  اس  کے تجارتی شراکت داروں کے درمیان تجارتی تنازعات سے عالمی معاشی افزائش کو لاحق خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے۔چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق آئی ایم ایف نے اپنے حالیہ عالمی منظرنامے میں کہا ہے کہ باقاعدہ افزائش میں تسلسل کی کمی ہے اور خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ بعض بڑی معیشتوں میں افزائش کی شرح بظاہر زیادہ سے زیادہ سطح پر پہنچنے کے بعد اب کم ہو رہی ہے۔ 2018  کے لیے جاپان کی شرح افزائش کے تخمینے کو اپریل میں جاری کیے گئے گزشتہ تخمینے کے مقابلے میں 1.2 فیصد سے کم کر کے 1 فیصد کر دیا گیا ہے۔ یورو زون میں افزائش کے تخمینے کو 2.4 سے کم کر کے 2.2 فیصد کر دیا گیا ہے۔آئی ایم ایف نے یہ بھی خبردار کیا ہے کہ تجارتی تنازعات میں شدت آنے سے مالیاتی مارکیٹوں کے استحکام کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ادارے نے مالیاتی مارکیٹوں میں مزید اچانک اتار چڑھائو کے لئے تیار رہنے کی غرض سے ابھرتی ہوئی معیشتوں سے کہا ہے کہ اپنی مالیاتی بنیاد کو مستحکم کریں۔  


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟