19 ستمبر 2018
آئٹم سانگ کے بغیر فلم مثبت اثرات ڈالتی ہے،حمزہ

 نامورپاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ بغیر آئٹم نمبر کے فلم معاشرے پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔ اداکار حمزہ علی عباسی نے حال ہی میں بی بی سی ایشین نیٹ ورک کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے فلموں میں آئٹم نمبرز کے معاشرے پر پڑنے والے اثرات کے حوالے سے بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ایک آئٹم نمبر کے بارے میں بتا دیں جس نے کسی بھی پاکستانی فلم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہو۔  پنجاب نہیں جائوں گی ،وار ، پرواز ہے جنون، لوڈ ویڈنگ کوئی بھی فلم دیکھ لیں ان میں آئٹم نمبر شامل نہ ہونے کے باوجود یہ فلمیں کامیابی سے ہمکنار ہوئیں۔ حمزہ علی عباسی نے کہا کہ آپ جو کچھ اپنی فلموں میں دکھاتے ہیں اس کا اثر معاشرے پر پڑتا ہے۔ میزبان نے پوچھا یہ پاکستانیوں کا اپنا انتخاب ہونا چاہئے کہ وہ کیا چیز سکرین پر دیکھنا چاہتے ہیں اور بہت سے لوگ بالی وڈ اور ہالی وڈ فلمیں دیکھتے ہیں لہٰذا اگر پاکستانی فلموں میں مصالحہ شامل نہ کیا جائے تو اس کا اثر بزنس پر پڑے گا۔ اس کے جواب میں حمزہ نے کہا کہ بالی وڈ یا ہالی ووڈ کیا کرتا ہے ہمیں اس سے کوئی لینا دینا نہیں ، ہم کیا کرتے ہیں یہ اہمیت رکھتا ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟