16 دسمبر 2019
تازہ ترین
 آئندہ  10 برسوں میں نزلہ زکام کو خیرباد کہنا ممکن

آئندہ  10 برسوں میں نزلہ زکام کو خیرباد کہنا ممکن

سائنس دانوں کی جانب سے سامنے آنے والی ایک بہت بڑی پیش رفت میں کہا گیا ہے کہ آئندہ 10 برسوں میں نزلہ اور زکام پر قابو پا لیے جانے کا قوی امکان ہے۔ یہ اعلان وائرس کو شکست سے دوچار کرنے کا موقع فراہم کرنے والے کوڈ کی دریافت کے بعد کیا گیا ہے۔ برطانوی اخبار "ڈیلی میل" کی رپورٹ کے مطابق اس نزلہ اور زکام کا سبب بننے والے عوامل کا کوئی علاج نہیں پایا جاتا جو دو ہفتوں تک جاری رہ سکتا ہے۔ اس وقت علاج کی غرض سے استعمال میں آنے والی دوائیں مذکورہ عوامل میں محض تخفیف کے کام آتی ہیں سائنس دانوں کی جانب سے نزلے زکام کا سبب بننے والے وائرس  کی دریافت کے بعد اب یہ جاننا ممکن ہو گیا کہ وہ کمزوری کے اس نقطے کا پتہ چلا سکیں جس کے ذریعے نزلے کے وائرسوں کو مات دی جا سکتی ہے۔اس اہم پیش رفت کے نتیجے میں ایسی دوا تیار کی جاسکتی ہے جو لوگوں کو نزلے سے دوچار ہونے سے تحفظ فراہم کرے گی ی یا متاثرہ حالت کو جلد از جلد ختم کرنے میں کامیاب ہوگی۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟