24 ستمبر 2018
تازہ ترین
اے ڈی پی کی کسانوں کیلئے 10 کروڑ ڈالر کی منظوری

 ایشیائی ترقیاتی بینک نے بلوچستان میں پانی قلت اور کاشتکاروں کیلئے روزگار کے مواقع کی فراہمی کے منصوبے کیلئے 10کروڑ ڈالر فراہم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے گزشتہ روز یہاں سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اے ڈی بی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پاکستان کیلیے مذکورہ فنڈز فراہم کرنے کی باضابطہ منظوری دیدی ہے۔ یہ فنڈز پاکستان کے صوبے بلوچستان کے کسانوں کو روزگار کے حصول میں آسانی لانے اور پانی قلت دور کرنے کے منصوبے پر خرچ ہونگے تاکہ صوبے سے غربت میں کمی کیلئے مدد مل سکے اس منصوبے کے تحت بلوچستان میں ڈیم تعمیر کئے جائیں گے اور واٹر چینلز تعمیر کے ساتھ ساتھ  پانی کے موثر استعمال کا نظام متعارف کروایا جائے گا ۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟