21 جولائی 2019
تازہ ترین
اے بی ڈی ولیئرز کا تیز ترین 9 ہزار رنز کا ریکارڈ

اے بی ڈی ولیئرز کا تیز ترین 9 ہزار رنز کا ریکارڈ

جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز اے بی ڈی ولیئرز نے ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین نصف سنچری اور سنچری کے بعد تیز ترین 9 ہزار رنز مکمل کرکے نئی تاریخ رقم کر دی، انہوں نے یہ سنگ میل 205 اننگز میں عبور کیا۔ اس طرح وہ 9 ہزار رنز مکمل کرنے والے جنوبی افریقہ کے دوسرے اور دنیا کے 18ویں بلے باز بن گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ویلنگٹن میں نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں اے بی ڈی ولیئرز نے اپنا روایتی کھیل پیش کرتے ہوئے 85 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی اور ساتھ ہی تیزترین 9 ہزار رنز بھی مکمل کئے، انہوں نے 214 میچوں کی 205 اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا، اس سے قبل یہ اعزاز بھارت کے سابق کپتان سارو گنگولی کے پاس تھا جنہوں نے 228 اننگز میں 9 ہزار رنز بنائے تھے۔ 


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟