15 نومبر 2018
 ایک گھنٹے کی ویڈیو انسٹاگرام پر پوسٹ کرنا ممکن

وال  سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق  انسٹاگرام   زیادہ دیر کی ویڈیو   پوسٹ کرنے والے فیچر کے بارے میں غور کر رہا ہے۔  اس نئے فیچر کو استعمال کرتے ہوئے  صارفین ایک گھنٹے سے زیادہ وقت کی ویڈیو پوسٹ کرسکیں گے جس کی مدد سے انسٹاگرام ، یوٹیوب اور فیس بک کا مقابلہ کر سکتا ہے۔ انسٹاگرام کا یہ منصوبہ فی الحال حتمی نہیں ہے اور انسٹاگرام    کی جانب سے اب تک یہ اعلان نہیں ہوسکا ہے کہ پوسٹ کی جانےوالی ویڈیو کی لمبائی کتنی ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق یہ نیا فیچر ورٹیکل ویڈیوز پر زیادہ توجہ دے گا، جبکہ انسٹاگرام سٹوریز   کا فیچر ورٹیکل ویڈیوز کیلئے ہی ڈیزائن کیا جا چکا ہے جہاں صارفین 15 سیکنڈ تک کی ویڈیو سٹوریز کی شکل میں پوسٹ کر سکتے ہیں اور ایپ پر ایک منٹ تک کی ویڈیو پوسٹ کی جاسکتی ہے۔ البتہ رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ انسٹاگرام سٹوریز یا پوسٹ پر ایک گھنٹے سے زیادہ دیر کی ویڈیو  پوسٹ کرنے کی اجازت دی جائیگی یا نہیں۔ واضح رہے کہ انسٹاگرام سٹوریز والا فیچر  دنیا بھر میں ایک دن میں 300 ملین صارفین استعمال کرتے ہیں اور کمپنی  نے حال ہی میں  اپنے پارٹنرز  سے  لمبی ویڈیوز پوسٹ کرنے کیلئے نئے فیچر  متعارف کرانے سے متعلق  بات کی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟