08 دسمبر 2019
تازہ ترین
ایک ٹچ پر فوکس ہونے والی سمارٹ عینک

ایک ٹچ پر فوکس ہونے والی سمارٹ عینک

جاپانی کمپنی ٹچ فوکس نے ایسی جدید اور سمارٹ عینک بنائی ہے جو صرف ایک ٹچ پر کبھی قریب تو کبھی دور کے چشمے میں بدل جاتی ہے۔ اس چشمے کی بدولت آپ کو قریب اور دور کی الگ الگ عینک کی کوئی ضرورت نہیں رہے گی اور ایک ہی عینک آپ کےلئے کافی رہے گی۔ اس سے قبل ایک اور کمپنی پگسل آپٹکس نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ وہ ایسے الیکٹرانک چشموں پر کام کر رہی ہے جو نہ صرف دور اور قریب کی نظروں کےلئے کافی ہے بلکہ کئی نمبروں کے لحاظ سے ایک بٹن دبانے پر فوکس ہوسکتے ہیں۔ اس کمپنی کے ذکر کے باوجود اب تک ان کی کوئی مصنوعات منظر عام پر نہ آسکیں۔ تاہم جاپان کی اس کمپنی نے پگسل آپٹکس کے کام کو وہیں سے شروع کیا جہاں سے وہ تھم گیا تھا۔ ٹچ فوکس کمپنی کی عینک میں کنپٹی کے پاس ایک بٹن نصب ہے  جو لیکوئڈ کرسٹل سسٹم استعمال کرتا ہے۔ اس عینک کو 20 مختلف فریموں میں پیش کیا جارہا ہے۔ عینک کے عدسے مائع قلموں (لیکوئڈ کرسٹلز) پر مشتمل ہیں جو دور کی نظر اور مطالعے کے چشمے میں ڈھل جاتے ہیں۔ عینک یوایس بی سے چارج ہوتی ہے اور صرف استعمال کے وقت بجلی خرچ کرتی ہے۔ تاہم اس کی قیمت بہت زیادہ رکھی گئی ہے جو 2200 ڈالر کے لگ بھگ ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟