16 نومبر 2018
ایک منٹ میں 26تربوز کاٹنے کا عالمی ریکارڈ

 امریکا کے اس فولادی شخص کی مہارت کی داد دینی پڑے گی جس نے تربوز کو اپنے پیٹ پر رکھ کر تیز دھار تلوار سے کاٹنے کا خطرناک مظاہرہ کر کے نہ صرف دیکھنے والوں کو حیران کر دیا بلکہ گنیز ریکارڈ بھی توڑ دیا ۔ امریکی شہر نیویارک سے تعلق رکھنے والے آشریتا فرمین نے اپنے ساتھی سے ایک ایک کر کے تربوز اپنے پیٹ پر رکھوائے اور پھر اپنے ہاتھ میں پکڑی تیز دھار تلوار سے ایک منٹ میں 26تربوز کاٹ کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ واضح رہے فرمین کے اس کارنامے کے جلد باقاعدہ گنیز بک میں درج کیا جائیگا جبکہ اس سے قبل بھی وہ کئی گنیز ریکارڈ اپنے نام کر چکا ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟