13 نومبر 2018
تازہ ترین
 ایک ماہ میں 34کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے گزشتہ ماہ 34 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے ، جس میں گزشتہ ماہ بھی 34 کشمیریوں کو شہید کیا گیا ، جن میں ایک کشمیری خاتون بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ جعلی مقابلے میں 2 کشمیریوں کو شہید بھی کیا گیا ، جبکہ پیلٹس گن کی شیلنگ اور فائرنگ سے 483 کشمیری زخمی ہوئے۔ کے ایم ایس کے مطابق مقبوضہ وادی میں گھر گھر تلاشی کے دوران 196 کشمیری گرفتار کئے گئے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟