25 جون 2019
تازہ ترین
 ایک لاکھ تیس ہزار روپے کا مہنگا ترین برگر

 ایک لاکھ تیس ہزار روپے کا مہنگا ترین برگر

دنیا کے مہنگے ترین برگر میں سے ایک ٹوکیو کے اوک ڈور سٹیک ہائوس میں تیار کیا جارہا ہے جسے جاپان کے مشہور شیف پیٹرک شیماڈا نے تیار کیا ۔ اس برگر کی قیمت 700 برطانوی پائونڈ یا 129360 پاکستانی روپے رکھی گئی ۔ ٹوکیو کی یہ دکان ضلع روپونگی میں واقع ہے جہاں اب اس مہنگے ترین برگر کی فروخت شروع ہوچکی ہے اور جون کے وسط تک یہ برگر دستیاب ہوگا۔ برگر کے بن میں سونے کے انتہائی باریک ذرات شامل ہیں اور پورے برگر کا وزن بھی ایک کلو سے زیادہ ہے۔ اس میں جاپانی نسل کی گائے کا مشہور ویگیو بیف استعمال کیا گیا ۔ ایک اور مہنگی شے بطخ کے جگر کا پیسٹ ہے جسے جاپان میں ایک مہنگا کھاجا سمجھا جاتا ہے۔ سجاوٹ کیلئے اس اعلیٰ معیاری سلاد، ٹماٹر، پیاز اور دیگر اشیا شامل کی گئی ہیں۔  اس برگر کو بطور خاص جاپانی ولی عہد پرنس ناروہیٹو کی رسم تاج پوشی کی خوشی میں تیار کیا گیا اور پیشکش بھی محدود مدت کےلئے ہے۔ اوک ڈور سٹیک ہائوس نے اپنی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ اس اہم شاہی موقع پر خاص برگر تیار کیا جارہا ہے جو دو مختلف سائزوں میں پیش کیا جائے گا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟