22 اکتوبر 2019
تازہ ترین
ایک سیکنڈ میں 10ٹریلین فریم بنانیوالا کیمرا

ایک سیکنڈ میں 10ٹریلین فریم بنانیوالا کیمرا

 دنیا کا تیز رفتار ترین کیمرا تیار کرلیا گیا ، جو ایک سیکنڈ میں 10 ٹریلین فی سیکنڈ کی شرح سے ویڈیو بنا سکتا ہے۔ یہ اتنا حساس ہے کہ پھیلتی ہوئی روشنی کو بھی سلوموشن موڈ میں دکھا سکتا ہے۔ قبل ازیں ہزاروں فریم فی سیکنڈ پر ویڈیو بنانے والے کیمرے بنائے گئے ہیں جنہیں جدید ترین قرار دیا گیا تھا، لیکن اس بار کیلی فورنیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور کینیڈا کے سائنسی ادارے آئی این آر ایس  کا تیار کردہ تیز رفتار ترین کیمرا اتنا حساس ہے کہ وہ روشنی اور مادے کے درمیان نینو پیمانے تک بھی ری ایکشن نوٹ کر سکتا ہے۔ گزشتہ برس سوئٹزرلینڈ کی ٹیم نے پانچ ٹریلین فریم فی سیکنڈ والے کیمرے بنانے کا اعلان کیا تھا اور اب یہ ریکارڈ دگنی شرح سے ٹوٹا ہے۔ اس کیمرے کے عمل کو ماہرین نے الٹرا فاسٹ فوٹو گرافی کا نام دیا ۔ اس صلاحیت کے باوجود بھی یہ تیز رفتار لیزر جھماکوں کے اندر نہیں جھانک سکتی کیونکہ یہ عمل فیمٹو سیکنڈز کی سطح پر ہوتا ہے۔ اس کے لئے ماہرین نے فیمٹو سیکنڈ سٹریک کیمرا اور ایک ساکت کیمرے کو استعمال کیا اور ڈیٹا رینڈرنگ کے لئے ایک عمل آزمایا  جسے ریڈون ٹرانسفارمیشن کا نام دیا گیا ۔ فیمٹو سیکنڈ سٹریک کیمرے سے تصویر کے معیار پر فرق پڑ رہا تھا لیکن ایک اور ساکت کیمرے سے تصویر کشی کا عمل بہتر ہوگیا۔ اس طرح کئی ٹریلین فریمز فی سیکنڈ کی بہترین تصاویر حاصل کی گئیں۔ ان کیمروں سے کیمیا اور فزکس کی دنیا میں رونما ہونے والے ان واقعات کی تفصیلات کو مقید کیا جاسکے گا ،جو ایک سیکنڈ کے بھی بہت کم حصے میں رونما ہوتے ہیں۔ یہاں تک کہ ٹی کپ کیمرا ایک روشنی کے پھیلائو کو بھی سلوموشن میں دکھا سکتا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟