22 فروری 2019
تازہ ترین
ایک سال میں ہزار  گاڑیاں تباہ کرنے والا شخص

سپین میں بزرگ شخص نے سال بھر میں ایک ہزار سے زائد قیمتی گاڑیوں کو بری طرح نقصان پہنچایا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سپین کے شہر ویگو میں شہریوں کی قیمتی گاڑیوں کو پر اسرار طور پر بری طرح نقصان پہنچایا جا رہا تھا۔ رات کو گاڑی کھڑی کرنے کے بعد صبح گاڑی بری حالت میں ملتی۔ کبھی تو گاڑی پر بے ہنگم سکریچ پڑے ہوتے ہیں تو کبھی شیشے ٹوٹے ہوتے اور کبھی گاڑی پر کوئی ڈینٹ پڑا ہوتا یا گاڑی پنکچر ہوتی۔ ہر طرح کی کوشش کے باوجود پر اسرار شرارت کرنے والا ہاتھ نہیں آرہا تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز سے انکشاف ہوا یہ شرارت کرنے والا کوئی عادی مجرم نہیں بلکہ ایک 79 سالہ بزرگ شہری ہے۔ وارداتیں عام ہونے ہر شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت چوکیداری نظام شروع کیا۔ گاڑیوں کو تباہ کرنے والے بزرگ شہری اپنی راہ میں رکاوٹ بننے کی کوشش کرنے والے شخص پر بھی حملہ کرتا ہے۔ جلد پولیس بزرگ شہری کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی اور علاج کے غرض سے نفسیاتی ہسپتال میں داخل کرایا۔ ماہرین نفسیات نے تین دن ہسپتال میں رکھنے کے بعد بزرگ شہری کو صحت مند قرار دیتے ہوئے واپس بھیج دیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق بزرگ شہری دنیا سے نالاں اور پریشان ہیں جس کا اظہار توڑ پھوڑ کرکے کرتے ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟