24 مئی 2019
تازہ ترین
 ایکس سی ایم جی   کی پاکستان میں اربوں کی سرمایہ کاری

ایکس سی ایم جی کی پاکستان میں اربوں کی سرمایہ کاری

چین کی کنسٹرکشن انڈسٹری مشینری فراہم کرنے والی نمبر ون کمپنی ایکس سی ایم جی نے پاکستان میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے پر آمادگی ظاہر کردی۔وزیراعظم عمران خان سے ایکس سی ایم جی کے گلوبل سیلزصدر اور ایچ ایس ایس گروپس کے چیئرمین نے ملاقات کی اور دونوں گروپوں نے پاکستان میں ہاؤسنگ اور مینوفیکچرنگ سیکٹر میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی ہے جب کہ ایکس سی ایم جی نے پاکستان میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے پر بھی آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ ایکس سی ایم جی چین کی کنسٹرکشن انڈسٹری مشینری فراہم کرنے والی نمبر ون کمپنی ہے جس نے وزیراعظم کے 50 لاکھ گھروں کے منصوبے میں شامل ہونے کی خواہش بھی ظاہر کی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے ایکس سی ایم جی کمپنی کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاروں کے تحفظ اور بزنس دوست ماحول کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے، 50 لاکھ گھروں کے منصوبے سے انڈسٹری اور نوجوان طبقے کے لیے نئے مواقع نکلیں گے  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟