ایپل کمپنی کی نئی ایموجیز متعارف

ایپل کمپنی کی نئی ایموجیز متعارف

ایپل کمپنی کی جانب سے ورلڈ ایموجی ڈے کے موقع پر نئی ایموجیز متعارف کرا دی گئیں، جو رواں سال ایپل کے ڈیوائسز پر پیش کر دی جائیں گی۔ نئی ایموجیز کی کل تعداد 70 ہے جس میں کولڈ فیس ، پارٹی فیس ، سمائلنگ آئیز اور پلیڈنگ فیس وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کئی جانوروں مثلا طوطے ، جھینگے ، کینگرو اور مور کی ایموجی بھی پیش کی جائیگی۔ کھانے پینے کی مختلف اشیا کے لئے بھی نئی ایموجیز متعارف کرائی جائیگی۔ گنگریالے بالوں ، سفید بالوں ، سرخ آنکھوں اور گنجے افراد کے لیے بھی ایموجیز کا سیٹ پیش کیا جائے گا۔ کمپنی کے مطابق تمام ایموجیز کو رواں سال ہی ایپل ڈیوائسز کے لئے پیش کر دیا جائے گا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟