21 ستمبر 2018
تازہ ترین
ایپل نے سب سے بڑی اسکرین والا آئی فون متعارف کرادیا

اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی ایپل نے آئی فون کے تین نئے ماڈلز متعارف کرادیے ہیں جن میں اب تک کی سب سے بڑی اسکرین والا مہنگا ترین آئی فون بھی شامل ہے۔ایپل نے نئے ماڈلز کو آئی فون ایکس ایس، ایکس ایس میکس اور ایکس آر کے نام دیے ہیں۔  اس کے علاوہ کمپنی نے جدید ترین ایپل گھڑی بھی متعارف کرائی ہے جو آپ کے دل کے امراض کا بھی پتہ لگاسکتی ہے۔ یہ تینوں ماڈلز اب تک کے تمام آئی فونز میں سب سے مہنگے ہیں جن میں نئے اور جدید ترین فیچرز شامل ہیں جب کہ دو ماڈلز ایکس ایس اور ایکس ایس میکس میں سب سے بڑی اسٹوریج فراہم کی گئی ہے۔ یکس ایس اور ایکس ایس میکس گزشتہ سال متعارف کرائی گئی ایکس سیریز کا تسلسل ہیں جس میں چہرے کو شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی شامل ہے۔ نئے فونز میں جدید تیز رفتار پراسیسر، بڑی اسکرین اور زیادہ پکسل والے کیمرے شامل ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟