ایوانکا ٹرمپ بھی نکلیں اے آر رحمٰن کی مداح  

آسکر ایوارڈ یافتہ اے آر رحمٰن کے دنیا بھر میں لاکھوں مداح موجود ہیں جن میں امریکی صدر کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ بھی شامل ہوگئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی حیدرآباد میں 26 نومبر سے شروع ہونے والے کنسرٹ اے آر رحمٰن انکور میں شرکت کریں گی۔ کنسرٹ میں 30 ہزار سے زائد مداحوں کی شرکت متوقع ہے ۔ واضح رہے کہ اے آر رحمن تقریباً 5 سال بعد بھارت میں اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے ۔


عوامی سروے

سوال: متحدہ اورپی ایس پی کےاتحاد سے سندھ میں پی پی پی کی سیاست پرکیااثرات مرتب ہوتے؟